متحدہ عرب امارات میں بھیک منگوانے والے پاکستانی گروہ کے ارکان کو قید

ویب ڈیسک  منگل 22 مئ 2018
ایک مجرم پرایک لاکھ درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا،فوٹو:گلف نیوز

ایک مجرم پرایک لاکھ درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا،فوٹو:گلف نیوز

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں بھیک گینگ چلانے والے چار پاکستانیوں کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ میں  بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو مختلف ریاستوں میں بھیک مانگتے تھے،  شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے 35 فقیروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 معذور ہیں، ان افراد کو مختلف اوقات میں پاکستان سے خلیجی ریاستوں میں بھیک مشن پر لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سرمایہ دوبارہ متحدہ عرب امارات منتقل ہونا شروع

بھیک گینگ کو پاکستان سے جانے والے چار افراد چلا رہے تھے۔ گداگر گروہ کے 4 سرغنوں کو عدالت نے ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ایک مجرم کو ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

ان مجرمان کے خلاف اپریل میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفتیش شروع کی گئی تھی اور اب شارجہ کی فوجداری عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے۔ سزا کاٹنے کے بعد چاروں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔