- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
ایف بی آرنے7 ٹیکسٹائل ملزکو سیلز ٹیکس استثنیٰ دے دیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کی 2 بڑی آئل کمپنیوں کی جانب سے نجی ٹیکسٹائل ملزکو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے ڈیزل آئل اور فرنس آئل کی سپلائی پر 1 سال کے لیے صفر سیلز ٹیکس کی سہولت دے دی ہے جبکہ 6 ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
سیلز ٹیکس ترمیمی جنرل آرڈرز کے مطابق میسرزاٹک پٹرولیم کی جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے 100 میٹرک ٹن ماہانہ کے حساب سے فرنس آئل اور 30 ہزار لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل کی سپلائی پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ میسرز شیل پاکستان جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے استعمال کے لیے 31.076 میٹرک ٹن فرنس آئل اور 26 ہزار78لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل آئل پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا لیکن یہ سہولت صرف مذکورہ ٹیکسٹائل ملزکی جانب سے ڈکلیئر کردہ مینوفیکچرنگ کی جگہ پر نصب شدہ بوائلرز اور جنریٹرزکے استعمال کے لیے سپلائی ہونے والے فرنس آئل اور ڈیزل آئل کی سپلائی پر حاصل ہوگی جبکہ یہ ڈیزل آئل اور فرنس آئل 31 دسمبر2011 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 1125(I)/2011میں وضع کردہ اشیا کی تیاری کے لیے استعمال ہوسکے گا۔
ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہورکی جانب سے خریدے جانے والے فرنس آئل اور ڈیزل آئل کی چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرے گا اور مذکورہ ٹیکسٹائل ملز کو ماہانہ بنیادوں پر زیرو ریٹڈ فرنس آئل و ڈیزل آئل کی اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوں گی تاکہ زیرو ریٹنگ کی سہولت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز کے تحت 6 ٹیکسٹائل یونٹس کی بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جن میں اختر ٹیکسٹائل ملز کراچی، انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کراچی، علی اخلاق پرائیویٹ لمیٹڈ، محمد اشرف ویونگ فیکٹری، بابر ویونگ فیکٹری اور عرفان الیاس ویونگ فیکٹری شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔