پاکستانی امپائراسد رؤف شامل تفتیش ہیں یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، ممبئی پولیس

اے ایف پی  جمعـء 24 مئ 2013
اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک پاکستانی امپائر اسد رؤف کو تفتیش کے لئے طلب نہیں کیا گیا، ممبئی پولیس ۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک پاکستانی امپائر اسد رؤف کو تفتیش کے لئے طلب نہیں کیا گیا، ممبئی پولیس ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ پاکستانی امپائراسد رؤف اسپاٹ فکسنگ کیس میں شامل تفتیش ہیں یا نہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ممبئی پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک پاکستانی امپائر اسد رؤف کو تفتیش کے لئے طلب نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس جن میں کہا گیا تھا کہ اسد رؤف سے ممبئی پولیس اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کر رہی ہے کے بعد ان کا نام چیمپئنز ٹرافی کے پینل سے خارج کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔