- انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
اٹلی میں الہامی کتاب’’توریت‘‘ کا قدیم ترین نسخہ دریافت
روم: اٹلی کی یونیورسٹی آف بلوگنا کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہیں الہامی کتاب توریت کا دنیا کا سب سے قدیم ترین مکمل نسخہ ملا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عبرانی کے پروفیسر مورو پیرانی کے مطابق بلوگنا یونیورسٹی کی لائبریری میں 100 سال سے موجود نسخہ پر امریکا اور اٹلی کے ماہرین نے تحقیقات کیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے پاس موجود توریت کا یہ نسخہ سنہ 1155 سے 1225 کے درمیان لکھا گیا،پروفیسر موروپیرانی کے مطابق اس سے قبل توریت کے نسخے کے حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ 17 ویں صدی عیسویں میں لکھا گیا تھا کیونکہ 1889 میں بلوگنا یونیورسٹی کے ایک یہودی لائبریرین نے اس پر “سوالیہ نشان کے ساتھ 17 ویں صدی” درج کیا تھا۔
پروفیسر مورو پیرانی کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس نسخے کو دیکھا تو مجھے شبہ ہوا کہ اس نسخے کی تحریر کا انداز 17 ویں صدی سے کافی پرانا ہے جس پر میں نے اس کی کاربن ڈیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ نسخہ سنہ 1155 سے 1225 کے درمیان لکھا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔