- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
تصویر کیوں کھینچی؟ سارہ خان فوٹو گرافر پر برس پڑیں
ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ایک فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔
بالی ووڈ فلم نگری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی بھی بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں جوکہ فلم ’قدر ناتھ‘ کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم میڈیا کا سامنا کرنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر میڈیا کے نمائندوں پر غصہ کرتی نظر آتی ہیں حال ہی میں وہ ایک فوٹو گرافر پر بھڑک اُٹھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اپنے نجی کام کی وجہ سے ایک جگہ گئیں جہاں وہ عمارت کی حدود میں کرسی پربیٹھ کر انتظار میں مصروف تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر داخل ہو کر تصاویر لینے لگا جس پر اداکارہ غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔
سارہ علی خان نے فوٹو گرافر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں، آپ اس حدود میں نہیں آسکتے تاہم کچھ دیر بعد ہی اداکارہ نے غصے پر فوٹو گرافر سے معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قدر ناتھ ‘ میں سارہ علی خان سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ہمراہ ڈیبیو کر رہی ہیں یہ فلم رواں سال 30 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔