- بشام چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
سوشل میڈیا پر مزدور کی کمنٹری نے ڈین جونز کا بھی دل جیت لیا
سڈنی: سوشل میڈیا پر ایک مزدور کی انگلش کمنٹری نے معروف کمینٹیٹر ڈین جونز کا دل بھی موہ لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے جہاں بہت سی خرافات کو فروغ دیا وہیں درجنوں افراد کی زندگیاں بھی تبدیل کردیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر بننے والی دوستی ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوئی تو کہیں چائے والے ارشد کو رات و رات سپر اسٹار بنا دیا تو کہیں فٹ پاتھ پر بیٹھے گلوکاروں کو بامِ عروج پر پہنچا دیا۔
He can be my double stunt man in the #SelectDugout @StarSportsIndia sitting next to my good old mate @scottbstyris https://t.co/cT4gM0JAos
— Dean Jones (@ProfDeano) October 5, 2018
سوشل میڈیا پر آئے روز طرح طرح کی ویڈیوز پوسٹ ہوتی ہیں تاہم کچھ ویڈیوز اپنی انفرادیت کی بدولت دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے دل بھی موہ لیتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو کسی میدان کے گھاس پر بیٹھے مزدور کی ہے جو کمال مہارت اور خود اعتمادی کے ساتھ ایک مستند کمنٹیٹر کی طرح کرکٹ پر تبصرہ کرتے نظر آرہا ہے۔
مزدور نے بڑی روانی کے ساتھ انگریزی میں قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کوچنگ پر تبصرہ کرکے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کرکٹ کے معروف تجزیہ کار ڈین جونز کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مزدور کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ مزدور کمنٹیٹر کے لب ولہجے نے مجھے اپنے پرانے ساتھی اسکاٹ اسٹائرس کی یاد دلا دی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی ویڈیو بے حد پسند کی گئی اور صارفین نے اس کو دھڑا دھڑ شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔