- اپنا حق اسی طرح لیں گے جس طرح انگریزوں سے آزادی لی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- والی بال سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، آسٹریلیا کو شکست
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
- ایلون مسک کا طاقتورترین اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ
- تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والا ’جان وِک‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا
- رفح میں اسرائیلی حملہ 'افسوسناک غلطی' کا نتیجہ تھا؛ نیتن یاہو
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
- آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، نواز شریف
- مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی مدد کو آگئے
- کراچی؛ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں بڑی کٹوتی
- نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب
کامرہ حملے میں غیرملکی ہاتھ خارج ازامکان نہیں، وزیردفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ کامرہ ائربیس پر دہشتگردی کے واقعے میں غیرملکی ہاتھ کو خارج از امکان قرارنہیں دیاجاسکتا، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے مسلح افواج کے عزائم کو پست نہیں کرسکتے، دفاعی تنصیبات پر حملہ ایک سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے عناصر کوبے نقاب کیا جائیگا۔
وہ ایران کے سفیر علی رضا کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔وزیردفاع سید نویدقمرنے کہاکہ کامرہ ائربیس پر دہشتگردی کے اس قابلِ مذمت سانحے کی تحقیقات پہلے مرحلے میںپاک فصائیہ کریگی، حکومت الگ سے تحقیقات کرائیگی، جب ان سے سوال کیاگیاکہ اس واقعے میںغیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے؟ تو انھوں نے کہاکہ غیرملکی ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میںہم پرعزم ہیں،دہشتگردہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرہمیںفخرہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔