- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
بھارت میں 96 برس کی دادی نے تیسری جماعت میں ٹاپ کرلیا
کیرالا: بھارت میں 96 برس کی دادی نے تیسری جماعت کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے نہ صرف اپنے داماد کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ پوری ریاست میں ٹاپ کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کیرالا حکومت کی جانب سے خواندگی کے پروگرام کے تحت تیسری جماعت کے امتحان کا انعقاد ہوا۔ اس امتحان میں 96 سالہ دادی کارتیانی اماں نے 98 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپ کرلیا، دادی نے ریاضی اور خوش خطی میں 30 میں سے 30 نمبر جب کہ ٹریننگ کے پیپر میں 30 میں 28 نمبر حاصل کیے۔
اس امتحان میں 43 ہزار لوگوں نے شرکت کی جن میں دادی کے داماد بھی شامل ہیں لیکن وہ بھی اپنی ساس کو تعلیمی امتحان میں شکست نہیں دے سکے۔ کیرالا کی حکومت نے ریاست کو 100 فیصد خواندگی کی شرح والی ریاست بنانے کے لیے غیر تعلیم یافتہ عمر رسیدہ افراد کے لیے خصوصی کلاسوں کا آغاز کیا تھا۔
ٹاپ کرنے پر خوشی سے نہال دادی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ تیسری جماعت کے بعد چوتھی، آٹھویں اور دسویں جماعت پڑھوں گی، اس طرح 100 سال کی عمر کو پہنچ کر میں دسویں جماعت پاس ہوجاؤں گی اور پھر سرکاری نوکری کروں گی۔
دادی کو سرکاری نوکری ملے نہ ملے البتہ امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرنے پر کیرالا کے وزیراعلیٰ پنرائی وِجین کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ گھر کی معاشی حالت بہتر نہ ہونے کے سبب تعلیم حاصل نہ کر پانے والی دادی کا اگلا ہدف کمپیوٹر سیکھنا ہے۔
یہاں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 96 سالہ دادی کارتیانی اماں کو تعلیم شروع کرنے کے لیے حوصلہ دینے والی اُن کی بیٹی امینی ہے جس نے خود 62 سال کی عمر میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔