- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
سیاحت کے فروغ کیلیے خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام
پشاور: ٹوراز کارپوریشن خیبرپختونخوا نے دور دروز سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات سے آراستہ سیاحتی کیمپ بنالیے ہیں۔
فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات کھانے پکانے کا انتظام بارش اور برف باری سے محفوظ انتظامات کسی ویران پہاڑی پر ممکن نہیں لیکن خیبرپختونخوا میں ٹورازم کارپوریشن نے دور دراز چار سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے ایسی سہولیات سے آراستہ کیمپ بنا لیے ہیں
صوبائی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے پہاڑی علاقوں پر خصوصی توجہ دینی کی پالیسی بنائی گئی ہے، ٹوراز کارپوریشن خیبرپختونخوا نے دور دروز سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات سے آراستہ سیاحتی کیمپ بنالیے ہیں، یہ سیاحتی کیمپ میں ناران کے مقام پر شاران، گلیات میں ٹھنڈیانی، شانگلہ میں یخ تنگی اور سوات میں بیشی گرام شامل ہیں۔
ان کیمپوں میں فور اسٹار ہوٹل کی سہولیات فراہم کی گئی جن میں آرام دہ بیڈ، صوفے ، واش روم بنایا گیا ہے جب کہ بجلی کے لیے سولر سسٹم لگایا گیا ہے، سیاحوں کے لیے کھلے آسمان تلے بیٹھنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جب کہ کھانا پکانے کے لیے کچن بھی بنایا گیا ہے۔
ڈی جی ٹورازم محمد علی سید کے مطابق مٹہ میں کبین جبہ اور ڈی آئی خان میں شیخ بدین میں بھی کیمپ کی تکمیل آجری مراحل میں ہے، انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لیے چترال میں گولین اور کیلاش ، صوابی میں پیر گلی، کالام میں مہوڈھنڈ، اور کاغان میں منور ویلی میں کیمپ بنائے جارہے ہیں، ان کیمپوں کی دیکھ بحال کے لیے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے اس منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں بھی مل رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔