- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
انضمام امریکا میں بچوں کے ’ کوچ ‘ بنیں گے
لاہور: ڈومیسٹک کرکٹرز کو مسلسل نظرانداز کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق امریکا میں بچوں کی کوچنگ کیلیے تیار ہیں پی ایس ایل کے ابتدائی میچز چھوڑ کر ایک نجی اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرزکی رہنمائی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے اور قومی ٹیموں کی سلیکشن کے ذمہ دار انضمام الحق پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے باوجود ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل فرنچائزز کیساتھ وابستگی سمیت مختلف سرگرمیوں میں کسی نہ کسی طورشامل رہے ہیں، دیگر سلیکٹرز تو تھوڑا بہت وقت دیتے رہے لیکن سابق کپتان نے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے کی ضرورت کم ہی محسوس کی ہے،ان کو ایک فرنچائزکے ٹیلنٹ ہنٹ پرگراموں کیلیے آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں خدمات فراہم کرتے ضرور دیکھا گیا۔
انضمام الحق کی منتخب کردہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ میں ناقص کارکردگی پر مسلسل انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، اس صورتحال میں بھی انضمام الحق نے امریکا کے سپرسپاٹے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا،چیف سلیکٹر نے ایک نجی کرکٹ اکیڈمی کو ایک ہفتہ دینے کا معاہدہ کیا ہے، وہ 16 سے 22 فروری تک نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے، اکیڈمی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہرسیشن میں شرکت کے خواہشمندوں کیلیے محدود نشستیں موجود ہیں،ساتھ ہی انضمام الحق کی ایکشن فوٹو بھی دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری کوہوگا، چیف سلیکٹر ابتدائی میچز کے دوران ورلڈکپ کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتیں جانچنے کے بجائے امریکا میں اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کررہے ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔