- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بنا ڈالا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے میں 30 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
- موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اربن فاریسٹری کو فروغ دینا ہوگا، ماہرین
- سڑک پر ملبہ پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، صوبائی وزیر شرجیل میمن
- این ڈی ایم اے نے سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا
پشاور میں غیر ملکی خواتین سیاح سیر کرنے پہنچ گئیں
پشاور: طویل عرصے بعد پشاور میں غیر ملکی خواتین سیاح سیر کرنے پہنچ گئیں۔
پشاور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا ہے، طویل عرصے بعد غیر ملکی خواتین سیاح پشاور کی سیر کرنے پہنچ گئیں، 2 اطالوی خواتین نے پشاور کے مشہور بازاروں مینا بازار، سیٹھی ٹاؤن، گھنٹہ گھر، چوک یادگار، گور گھٹری، نمک منڈی، ہریٹیج ٹریل کا دورہ کیا، خواتین نے اس دوران ثقافتی زیور اور لباس خریدے جب کہ پشاور کے روایتی کھانے بھی کھائے۔
اطالوی سیاح خواتین نے تاریخی مقامات گھنٹہ گھر اور 1837 میں بننے والے سیٹھی ہاؤس کا بھی دورہ کیا، خواتین سیاح لوارا اور ڈارا نے پشاور میں مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشاور ایک محفوظ، سیاحتی اور تاریخی شہر ہے اور جو بھی غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں، وہ پشاورکی سیر ضرور کریں۔
محکمہ سیاحت کے ڈی جی ٹورازم محمد علی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں نے پشاور آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں سری لنکا اور سوئزرلینڈ کے سیاحوں کی آمد بھی متوقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔