- نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- عید الاضحیٰ پر کراچی میں مویشیوں کا سب سے بڑا شہر آباد، خریدار غائب
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- شدید گرمی میں پالتوجانوروں اور پرندوں پر خصوصی توجہ ضروری
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- جیسے انگریزوں سے آزادی لی ویسے ہی اپنا حق لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
- ایلون مسک کا طاقتورترین اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ
- تھائی لینڈ میں اسٹریٹ فوڈ بیچنے والا ’جان وِک‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا
ووٹرزکی رجسٹریشن کیلیے نادراسے تعاون کرینگے،سیاسی قائدین
اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ووٹر رجسٹریشن میں اضافے کیلیے زیادہ سے زیادہ شہریوںکوکمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بناکردینے کے سلسلے میں چیئرمین نادرا طارق ملک کی طرف سے لکھے گئے خط پرمثبت ردعمل ظاہرکیا ہے۔
چیئرمین نادرا نے مجموعی رجسٹرڈ 193 سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرزکو زیادہ سے زیادہ نادرا میں رجسٹرڈکریں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، محموداچکزئی، مولانا سمیع الحق، سینیٹرحاصل بزنجو، سینیٹرمحمد ملک، مسلم لیگ (ن) اور دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے چیئرمین نادرا سے رابطہ کرکے اس اقدام کومثبت قرار دیتے ہوئے اس مہم کوکامیاب بنانے کا اعادہ کیا ہے۔
دیگر سیاسی جماعتوںکے قائدین نے بھی ووٹر رجسٹریشن میں اضافے کیلیے نادراکوتعاون کایقین دلایا ہے ۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کے استفسار پر بتایا کہ اس وقت 9 کروڑ 20 لاکھ شہریوںکے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ موجود ہے اور آئندہ چند ماہ میں یہ تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز8 کروڑ 43 لاکھ 63 ہزار ہیں عام انتخابات سے پہلے ان کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔