- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
وزیراعظم 5 اپریل کو خیبر سے قبائلی علاقوں کا دورہ شروع کریں گے
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم قبائلی علاقوں کو مکمل طور پر قومی دھار میں لانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے اور وزیراعظم پانچ اپریل کو ضلع خیبر سے قبائلی علاقوں کے دوروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔
وزیراعلی محمود خان نے پانچ لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈ فوری طور پر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور وہ ضلع مہمند سے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم شروع کریں گے، جبکہ کابینہ کا اجلاس بھی ضلع مہمند میں کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلی ہاؤس کے زرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ضم قبائلی علاقوں میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ضلع باجوڑ میں پی ٹی وی کے بوسٹرز بھی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور طویل عرصے بعد پی ٹی وی کی نشریات شروع ہوسکیں گی۔ قبائلی علاقوں میں عدالتی نظام رائج ہوگیا ہے اور پولیس تعیناتی کی بھی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ جلد ڈی پی اوز کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان بھی قبائلی علاقوں کا دورہ کریں 5 اپریل کو وزیراعظم ضلع خیبر کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ ضلع کرم اور دیگر قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔