- طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلی
- انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہوتے ہیں
- اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
- پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
- گورنر پنجاب بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، 10 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
- پنجاب کے بجٹ میں کسان کارڈ کیلیے 10 ارب روپے مختص
- پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری
- لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء
- غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز
- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن
- حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید
- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
- پھیپڑوں میں جاکر کینسر کا علاج کرنے والے مائیکرو بوٹس تیار
- شادی کیلیے نوکری کی شرط، امیدوار نے درخواستِ ملازمت میں اپنا ’حالِ دِل‘ لکھ دیا
- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس؛ حکومت نے صارفین پر250 ارب کا بم گرا دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
رقم کے بدلے 500 افراد کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل
![برازیل کے 62 سالہ جولیو سانٹانا رقم کے بدلے اب تک 500 سے زائد افراد کو ہلاک کرچکے ہیں، تاہم بعض دعووں کے مطابق دائیں جانب کی تصویر درحقیقت جولیو کی ہی ہے۔ فوٹو: بشکریہ این وائے پوسٹ](https://c.express.pk/2019/04/1649566-julio-1556465115-744-640x480.jpg)
برازیل کے 62 سالہ جولیو سانٹانا رقم کے بدلے اب تک 500 سے زائد افراد کو ہلاک کرچکے ہیں، تاہم بعض دعووں کے مطابق دائیں جانب کی تصویر درحقیقت جولیو کی ہی ہے۔ فوٹو: بشکریہ این وائے پوسٹ
برازیل: دنیا کے خطرناک ترین اجرتی قاتلوں میں سے ایک جولیو سانٹانا بھی ہیں جو اب تک 500 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارچکے ہیں لیکن انہوں نے اپنے ہاتھوں سے مارے جانے والے افراد کی تعداد کی گنتی 492 پر روک دی ہے۔ سانٹانا نے اب تک سیاستدانوں، بااثر لوگوں، سونے کے کانوں کے مالک و تاجراور ایک دوسرے سے پریشان شوہروں اور بیویوں کو قتل کیا ہے۔ یہاں تک کے ان کی غارت گری کی داستان کاروباری چپقلش، فٹ بال، محبت و عداوت اور دیگر انسانی تعلقات پربھی محیط ہے۔
اپنے کیریئر کا پہلا قتل انہوں نے 1971 میں اس وقت کیا جب وہ صرف 17 سال کے تھے۔ اب ان کی زندگی پر ایک صحافی نے کتاب لکھی ہے جس کا عنوان ’دی نیم آف ڈیتھ‘ رکھا گیا ہے جس پر اب فلم بھی بنائی جارہی ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے جولیو کی عمر اس وقت 64 برس ہے اور اب انہوں نے اپنی بیوی کے کہنے پر یہ کام چھوڑ دیا ہے۔ وہ ہرقتل سے پہلے نوٹ لکھا کرتے تھے جسے اب کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ نیویارک پوسٹ سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ خدا پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کی بدولت زندگی میں ہمت پائی ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ جو بھی ان سے سرزد ہوا ہے وہ انتہائی غلط اور مکروہ فعل تھا۔
جولیو ایمیزون کے جنگلات میں رہ رہے تھے کہ ان کے چچا نے ایک مچھیرے کو قتل کرنے کو کہا جس نے ایک 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی تھی۔ پہلے تو وہ کچھ ہچکچائے تاہم 17 سال کی عمر میں انہوں نے پہلا قتل کرڈالا۔ اس کے بعد قتل کا سلسلہ چل نکلا اور یہ گنتی سینکڑوں تک جاپہنچی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1967 سے 1974 تک انہوں ںے برازیلی حکومت کی ایما پر کئی لوگوں کو قتل کیا اور برازیل میں کمیونسٹ چھاپہ ماروں کی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے غیرمعمولی رقم کمائی۔
جولیو نے انٹرویو کے باوجود اپنی تصویر شائع کرانے سے انکار کردیا اور انہوں نے ہمیشہ خود کو پردے میں رکھتے ہوئے ہی گھاتک کارروائیاں کی تھیں۔ تاہم 1987 میں وہ ایک مرتبہ گرفتار ہوئے لیکن جلد ہی رہا ہوگئے۔
2006 میں انہوں نے قتل کے پیشے کو خیرباد کہدیا کیونکہ ان کی بیوی اس سے سخت خائف تھی۔ جولیو کے مطابق ان کی بیوی نے تلخ یادوں اور سیاہ پیشے سے باہر نکالا ہے اور اب وہ ایک مطمئین زندگی گزاررہے ہیں۔ لیکن اب بھی انہیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں جس میں وہ ان مقتولین کو دیکھتے ہیں جنہیں وہ قتل کرچکے ہیں۔
ان کی زندگی پر کتاب ایک برازیلی صحافی نے لکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔