- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
والدین کا انکار پولیو کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بن گیا
اسلام آباد: ملک میں پولیو سے متاثرہ مریضوں كی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
رواں سال كے ابتدائی 7 ماہ كے دوران ملک میں پولیو كے 53 كیسز سامنے آچكے ہیں جو گزشتہ 3 برسوں كے دوران رجسٹرڈ ہونے والے كل مریضوں كی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
انسداد پولیو پروگرام كے اعداد و شمار كے مطابق پولیو نے ملک كے چاروں صوبوں اور خیبر پختون خوا میں ضم قبائلی علاقے فاٹا كو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، محض اسلام آباد، كشمیر و گلگت بلتستان پولیو وائرس سے محفوظ ہیں۔
انسداد پولیو پروگرام كے مطابق ملک بھركے كل 19 اضلاع میں پولیو كے اب تک 53 كیسز سامنے آچكے ہیں جس میں سے صوبہ خیبر پختون خوا كے7 اضلاع، بنوں، ہنگو، ڈی آئی خان، شانگلہ، طورغر، لكی مروت اور چارسدہ میں 31 كیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے محض بنوں میں پولیو كے 22 كیسز رجسٹرڈ ہوچكے ہیں، فاٹا كے 5 اضلاع باجوڑ، خیبر، میران شاہ، میر علی اور رزمک میں پولیو كے 9 كیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان كے 3 اضلاع، جعفر آباد، قلعہ عبداللہ اور كوئٹہ میں 4 كیسز سامنے آچكے ہیں۔ صوبہ پنجاب كے 2 اضلاع، لاہور اور جہلم میں 5 كیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبكہ صوبہ سندھ كے 2 اضلاع كراچی اور لاڑكانہ میں پولیو كے 3 كیسز سامنے آچكے ہیں۔
واضح رہے كہ سال 2016 كے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر پولیو كے كل 20 كیسز، 2017 كے دوران 8 كیسز اور 2018 كے دوران 12 كیسز سامنے آئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔