- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- ’’اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا‘‘
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 16واں دن، غذائی اشیا اورادویات کی شدید قلت
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 16 روز سے کرفیو برقرار ہے تاہم آج کئی علاقوں میں محصور شہری کرفیو کی سخت پابندیوں کوتوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید مظاہرہ کیا جس کے دوران ایک کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی سخت پابندیوں اور کرفیو کے باوجود سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیلز برسائے جس کی زد میں آکر ایک کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
قابض بھارتی فوج نے اپنے جارحانہ اقدامات کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے جس کے باعث جیلیں بھر گئی ہیں اور کئی مقامات کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ مسلسل کرفیو کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی دم توڑنے لگی ہے، جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں، شاہراہیں بند، موبائل، نیٹ اور ٹرین سروس معطل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آسٹریلوی صحافی کے دل دہلا دینے والے انکشافات
مقبوضہ کشمیر میں 16 دن سے جاری کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کم پڑ گئی ہیں، دوائیں نہ ملنے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔