کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مئ 2024
پیپلزبس صارفین اب نقد رقم کے بجائے آٹو میٹڈ اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کرسکیں گے

پیپلزبس صارفین اب نقد رقم کے بجائے آٹو میٹڈ اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کرسکیں گے

  کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔

پیپلزبس صارفین اب نقد رقم کے بجائے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنا کرایہ ادا کرسکیں گے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اسمارٹ کارڈ فی الحال پیپلزبس سروس میں قابلِ استعمال ہے۔ جلد آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا دائرہ کار دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بڑھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آٹومیٹڈ فیئر کلیلکشن سسٹم شروع کردیا ہے، جس کے تحت مسافر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کر سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔