- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے
کراچی: ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عابد علی 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اداکار عابد علی جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، چند روز قبل اُن کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اہل خانہ کی جانب سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی تاہم اب اداکار 67 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
عابد علی کی اہلیہ نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عابد علی کا جگر کا عارضہ بگڑ گیا تھا جس کے باعث وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔
واضح رہے کہ 29 مارچ 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی نے اپنے فنی کیریئر میں خواہش، دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی جیسے مشہور ڈراموں اور متعدد فلموں میں کام کیا جب کہ آخری بار انہوں نے فلم ’ہیر مان جا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکار کو لاجواب اداکاری اور شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان نے 1985ء میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔