- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے، 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
سبز چائے سے اینٹی بایوٹکس کی تاثیر میں اضافہ
لندن: سبز چائے کے لاتعداد فوائد میں ایک اور فائدے کا اضافہ یہ ہوا ہے کہ اس کا استعمال اینٹی بایوٹکس (ضد حیوی دواؤں) کے اثرات کو بڑھاتا ہے اور ایسے جراثیم سے لڑتا ہے جو ہر دوا کو تیزی سے ناکارہ بنا رہے ہوتے ہیں۔
دنیا بھر میں انفیکشن امراض کے سامنے ہماری دوائیں تیزی سے بے اثر ہوتی جارہی ہیں جسے اینٹی بایوٹکس ریزسٹنٹس کہا جاتا ہے۔ اس کی واضح مثال پاکستان اور ہندوستان میں ٹی بی کا مرض ہے جس پر کئی طرح کی ادویہ ناکام ہوچکی ہیں اور مریض سخت تکلیف میں ہیں۔
ایک حالیہ مطالعے سے علم ہوا ہے کہ سبز چائے میں موجود ایک قدرتی مرکب ایپیگیلوکیٹاکِن اینٹی بایوٹکس کی تاثیر بڑھا سکتا ہے۔ یہ تحقیق برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے اسکول آف ویٹرنری میڈیسن کے سائنس دانوں نے کی ہے۔
ماہرین نے سبز چائے کو آزمانے کےلیے سب سے پہلے ایک خاص جرثومے کا انتخاب کیا جس کا نام ’سوڈوموناس ایئرگینوسا‘ ہے۔
یہ ننھا دہشت گرد انسان کو بہت تکلیف دیتا ہے اور یہ جلد، خون، سانس اور پیشاب کی نالی کے شدید انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔ اب یہ حال ہے کہ یہ کئی دواؤں کو مکمل بے اثر بناچکا ہے۔ اس سے لڑنے کے لیے ڈاکٹر کئی ادویہ ایک ساتھ ملاکر مریض کو دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انفیکشن ختم ہونے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ یہ مسئلہ غریب اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں بہت زیادہ ہے۔
سبز چائے میں موجود ایپیگیلوکیٹاکِن مرکب اس سے قبل اندرونی سوزش اور جوڑوں کے درد دور کرنے میں مفید ثابت ہوا ہے۔ ماہرین نے سبز چائے سے یہ مرکب نکال کر اسے ایک دوا ایزٹریونام کے ساتھ ملا کر استعمال کیا۔ جب لیبارٹری میں اس کی آزمائش کی گئی تو اس سے جراثیم کی مزاحمت بہت حد تک کم ہوئی لیکن اگلے مرحلے میں صرف دوا آزمائی گئی تو جراثیم ویسے ہی ڈھیٹ ثابت ہوئے اور دوا کو ناکام بنادیا۔
صرف امریکا میں ہی ہر سال 20 لاکھ افراد ایسے انفیکشن کے شکار ہورہے ہیں جو ہمارے پاس موجود تمام ادویہ کے سامنے سخت جان بن چکے ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق، اس سے ہر سال 23 ہزار افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ سبز چائے اینٹی بایوٹکس کی تاثیر بڑھا سکتی ہے؛ تاہم اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔