- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
شام میں ترک فوج کی کارروائی میں درجنوں کرد جنگجو ہلاک
انقرہ: شام میں ترک فوج کے آپریشن میں درجنوں کرد جنگجو مارے گئے جب کہ جھڑپ کے دوران ترکی کی فوج کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے شام میں کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں داخل ہوکر آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور اس دوران ترک فوج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں عام شہریوں سمیت درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ ترکی نے بھی اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں: ترک فوج کی شام میں کرد جنگجوؤں پر بمباری
ترک فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شام کے سرحدی علاقوں راس العین اور تل ابیض میں آپریشن شروع کیا۔ ترکی کرد علیحدگی پسند جماعت کو دہشت گرد جماعت قرار دیتا ہے اور اپنے علاقے میں ہونے والی کئی کارروائیوں کا ذمہ دار بھی اسی جماعت کو سمجھتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں: صدر ٹرمپ کی ترکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی
کرد جنگجوؤں کی زیرِ قیادت سیریئن ڈیموکریٹ فورس بھی ترکی کے خلاف برسرپیکار ہیں، ترک افواج کی جانب سے حملوں میں تیزی آنے کے بعد سے شمالی شام میں ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شام میں ترک آپریشن پر تنقید جاری رہی تو 36 لاکھ شامی مہاجرین کو یورپ بھیج دیں گے،اردوان
قبل ازیں ترک صدر نے یورپی یونین کو متنبہ کیا کہ اگر ترک فوج کی کارروائی کو حملہ قرار دیا تو ہمارا کام بہت آسان ہو جائے گا اور ترکی 36 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو یورپی ممالک میں بھیج دے گا جب کہ امریکا نے بھی شام ترک سرحد سے اپنے فوجی دستوں کو ہٹا کر ترک فوج کو راستہ فراہم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔