- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
امریکی پابندیوں پر ہمت نہیں ہاریں گے، کم جونگ اُن کا عزم
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے سرکاری میڈیا پر ایک اہم بیان نشر کیا ہے جس میں انہیں سفید گھوڑے پر سوار ایک مقدس پہاڑی پائیکٹو کو سر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پہاڑی کو شمالی کوریا میں مقدس ترین اور اہم ترین مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں: امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری معاہدے پر روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری
شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے، اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اپنی فوجی صلاحیتوں پر فخر ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر تیار ہیں۔ کم جونگ اُن کا یہ بیان ہتھیار سازی کے نئے مقام کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: میزائل تجربہ جنوبی کوریا کو ’’سنجیدہ تنبیہ‘‘ ہے، شمالی کوریا کی دھمکی
واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان کے درمیان دو مرتبہ دوبدو ملاقات ہوئی ہیں تاہم پہلی ملاقات کے سات ماہ بعد ہونے والے مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور پہلے ہی روز ناکام ہوگیا تھا جس سے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کا معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔