افغانستان میں بھارت اور امریکا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
امریکا افغان تنازع کے حل کیليے بھارتی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گا، نینسی ایزو جیکسن ۔ فوٹو : فائل

امریکا افغان تنازع کے حل کیليے بھارتی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گا، نینسی ایزو جیکسن ۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے افغانستان میں بھارتی کردار کی نہ صرف تعریف کی ہے بلکہ بھارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہڈسن انسٹيٹيوٹ ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں امریکی محکمہ خارجہ کی نگراں اہلکار نينسی ايزو جيکسن نے بھارتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امريکا افغانستان ميں طويل المدتی بنيادوں پر بھارتی کردار کا خواہش مند اور حامی ہے۔

نینسی ایزو جیکسن نے مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت افغانستان ميں بھارت کی جانب سے کی گئی 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمايہ کاری اور ’معاونت‘ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور افغان تنازع کے حل کے لیے بھارتی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گی۔

یہ خبر پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

افغانستان میں سرمایہ کاری کے نام پر بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت کے حوالے سے پاکستان سمیت دیگر ہمسائیہ ممالک نے بھی کئی بار عالمی طاقتوں کو متوجہ کیا ہے، قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں بھی بھارت نے فریق بننے کی کوشش کی تھی جسے طالبان نے بھی یکسر مسترد کردیا تھا۔

اس ضمن میں امریکی وزارت خارجہ کی اہلکار کا افغانستان میں بھارتی کردار کی تعریف و توصیف کرنا اور صدر ٹرمپ کا افغان امن مذاکرات سے کترانا، خطے میں بدلتی ہوئی کسی نئی پیشرفت کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔