- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر قید، مقتولہ زندہ لوٹ آئی
پٹنہ: بھارت میں بیوی کے قتل کے الزام میں قید شوہر کے اہل خانہ کو مقتولہ زندہ حالت میں مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے گزشتہ مئی 2018ء کو ایک شخص کی بیوی لاپتا ہوگئی تھی، گمشدگی کے بعد ایک کھیت سے مسخ شدہ حالت میں خاتون کی لاش ملنے پر سسرالیوں نے داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا تھا۔
پولیس نے سسرالیوں کی درخواست پر فوری طور پر شوہر کو گرفتار کرلیا اور خاتون کی مسخ شدہ لاش کو شوہر کی بیوی بھی ثابت کردیا جس پر عدالت نے ضمانت منسوخ کر کے بے چارے شوہر کو جیل بھیج دیا تھا جہاں وہ سزا کاٹ رہا تھا۔
مقدمے میں اس وقت دلچسپ موڑ آیا جب حال ہی میں شوہر کے گھر والوں کو لاپتا ہونے والی اہلیہ نے دہلی سے فون کر کے بتایا کہ وہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایک خطرناک گروہ کے چنگل سے بڑی مشکل سے بچ کر دارالحکومت پہنچی ہے اور گھر واپس آرہی ہے۔
شوہر کے اہل خانہ نے مقتولہ قرار دیئے جانے والی خاتون کو عدالت میں پیش کردیا جس پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انویسٹی گیشن آفیسر کو معطل کرنے کی سفارش کی اور شوہر کو رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔