- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
کھانے پینے کی عادات کے بگاڑ سے مریض بڑھ رہے ہیں، مقررین
کراچی: سماجی شخصیت سردار یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کی بڑھنے کی ایک وجہ بے وقت اور رات میں دیر سے کھانا کھانا بھی ہے، جو نہ صرف مریض کی شوگر کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔
سردار یاسین ملک نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں ’’رمضان کے دوران محفوظ روزہ‘‘ سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب میں کہا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے لحاظ سے اسپتالوں کی گنجائش کم ہورہی ہے، فوری احتیاطی اقدامات میں تیزی نہ لائی گئی تو آئندہ چند برس میں پاکستان شوگر کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آ جائے گا، ملک میں شوگرکے مریضوں کے حالیہ اعداد و شمار تشویش ناک ہیں۔
سیمینار سے مہمانِ اعزازی پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈاوانی، رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، نائیڈ کے سربراہ پروفیسر اخترعلی بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر عمر خان، اسسٹنٹ پروفیسر زرین کرن، اسسٹنٹ پروفیسر ایس محمد حسن، ڈاکٹر تہمینہ راشد، ڈاکٹر فرید الدین و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر سردار یاسین ملک نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈایابیٹس اینڈ انڈو کرائنالوجی کی عمارت میں توسیع اور شوگر کے مریضوں کے پاؤں کی صورتحال کا تجزیہ کرنے والی ایک نئی مشین “pedograph” دینے کا بھی اعلان کیا۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ ہزار سال پہلے اسلام نے جو اصول متعین کر دیے، آج وہی طبی سائنس نے دریافت کیے ہیں، جسم اور روح کے درمیان توازن رکھنے کے لیے کھانے پینے کے عادات و اطوار مثبت ہوں گے تو روح اور جسم کے مابین توازن رہے گا، اس کے لیے نماز، روزہ زکوۃ اور دیگر فرائض کی ادائیگی سے روح اور جسم کے مابین توازن قائم رہتا ہے اور بیماریاں دور ہوجاتی ہیں، دنیا میں شوگر کی پیچیدگی باعث ہر 20 سیکنڈ میں ذیابیطس کے مریض کا پاؤں کاٹا جاتاہے، ملک میں ذیابیطس کی بڑھنے کی ایک وجہ بے وقت اور رات میں دیر سے کھانا کھانا بھی ہے، جو نہ صرف مریض کی شوگر کی مقدار کو بڑھاتا ہے، سیمینار کے دوران فری شوگر کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔