- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
ایکنک نے 98 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میںتقریباً98ارب روپے کی لاگت کے6 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں چارنظرثانی شدہ ایسے منصوبے بھی ہیں جن کی لاگت باربار بڑھتی رہی ہے۔
ایک عشرہ قبل ان منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 27.7 ارب روپے تھاجو اب بڑھ کر 61.3 ارب روپے ہوچکی ہے ۔ان میں چکوال مندرہ روڈ کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کی2012ء میں لاگت2.7 ارب ڈالر تھی،اب اس منصوبے کیلئے11.9ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جو پہلی لاگت سے 348 فیصد زیادہ ہے۔نیب سابق وزیراعظم پرویزاشرف دورکے اس منصوبے کی انکوائری کررہا ہے۔
پرویز اشرف نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کا ٹھیکہ این ایل سی کو دیا تھا۔ اجلاس میں 16ارب 8کروڑ16 لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کے نیشنل الیکٹرانک کمپلیکس آف پاکستان فیزون کی تعمیرکی بھی منظوری دی۔دیگر منصوبوں میں بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 4ارب 90 کروڑ 56لاکھ67 ہزار روپے مالیت کی اضافہ شدہ لاگت سے باتوزئی سٹوریج ڈیم کی تعمیر، گرین لائن بی آرٹری کو آپریشنل بنانے اور انٹیگریٹڈ اینٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم ایکوئپمنٹ کی تنصیب کیلئے 10 ارب95 کروڑ61 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے آپ ڈیٹڈ و تبدیل شدہ پی سی ون کی بھی منظوری بھی شامل ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔