- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
ترک صدر کا کورونا وائرس فنڈ کا اعلان، 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی
انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے ’کورونا وائرس فنڈ‘ کا اعلان کیا ہے اوراس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان نے ملک میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے قومی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر نے بھی اس فنڈ کیلیے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے جب کہ کابینہ کے ارکان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔
یہ خبر پڑھیں : قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک
اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں ’’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں”کے عنوان سے قومی یکجہتی مہم کا آغاز بھی کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ جرمنی کے صوبائی وزیر خزانہ کی عوام کی مالی امداد میں ناکامی پر خودکشی
ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمد و رفت محدود کردی گئی ہے۔
یہ پڑھیں : امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین،تعداد 1 لاکھ 53 ہزارسے بڑھ گئی
واضح رہے کہ اٹلی، اسپین، امریکا اور ایران کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ترکی میں ہے اور اب تک وہاں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 827 ہو گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔