ترک صدر کا کورونا وائرس فنڈ کا اعلان، 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2020
کورونا فنڈ کیلیے سب سے پہلے ترک صدر نے 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کیا، فوٹو : فائل

کورونا فنڈ کیلیے سب سے پہلے ترک صدر نے 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کیا، فوٹو : فائل

 انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے ’کورونا وائرس فنڈ‘ کا اعلان کیا ہے اوراس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق صدر طیب اردوان نے ملک میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے قومی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر نے بھی اس فنڈ کیلیے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے جب کہ کابینہ کے ارکان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں ’’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں”کے عنوان سے  قومی یکجہتی مہم کا آغاز بھی کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ جرمنی کے صوبائی وزیر خزانہ کی عوام کی مالی امداد میں ناکامی پر خودکشی

ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمد و رفت محدود کردی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین،تعداد 1 لاکھ 53 ہزارسے بڑھ گئی

واضح رہے کہ اٹلی، اسپین، امریکا اور ایران کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ترکی میں ہے اور اب تک وہاں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 827 ہو گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔