- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
شاہد آفریدی وجہانگیر خان کی جانب سے اقلیتی برادری کی مدد
کراچی: پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی روبن داس کی ایکسپریس میں شائع ہونے والی اپیل پر پاکستان کے معروف کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ کھڑے ہوگئے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان امدادی راشن فراہم کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے فلاحی ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہ مستحق کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی دادرسی میں مصروف کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ راشن بیگز کی تقسیم کے کام میں اپنے بھرپورتعاون کاآغازکردیا۔
اس ضمن میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد آفریدی اور صدر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے فورم کے چیئرمین آصف عظیم سے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن خدمت خلق کے اس کارخیر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا پلیٹ فارم پاکستان میں اس عالمی وبا کے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کیلیے کی گئی ہرکاوش میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
کراچی اسپورٹس فورم کے چیئرمین آصف عظیم نے حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کرنے پر شاہد آفریدی اور جہانگیرخان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کی سرپرستی کے بعد ہم نے راشن بیگزکی تقسیم کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران سے رابطہ کر کے انھیں بھی مستحق افراد کیلیے مہم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہوسکیں
آصف عظیم کامزید کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین جہانگیر خان کراچی اسپورٹس فورم کے اشتراک سے اتوارکو مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کیلیے راشن بیگزحوالے کریں گے۔
دریں اثناٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی روبن داس کی جانب سے سول لائن کے علاقے میں رہائش پذیر ہندواور کرسچن کمیونٹی کی مدد کیلیے ایکسپریس میں شائع خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سید فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سیدوسیم ہاشمی نے روبن داس سے رابطہ کرکے مذکورہ خاندانوں کیلیے اتوار(آج) راشن بیگزپہنچانے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی روبن داس نے گزشتہ روز ایکسپریس کے توسط سے اپیل کی تھی کہ کراچی کلب کے قریب ڈاکٹرضیا الدین احمدروڈ پر رہائش پذیرخاک روبی کے پیشے سے وابستہ غریب گھرانوں میں سے 30 کے لگ بھگ مسلم، ہندو اور مسیحی خاندان اس وقت شدید مالی دشواریوں کا شکار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔
قومی ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ انتہائی مفلوق الحال یہ خاندان حسرت و یاس کی تصویر بنے امداداور تعاون کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔