- بشکیک سے طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
سعودی حکومت کا حج سے متعلق فیصلہ جلد متوقع
ریاض: سعودی حکومت کا رواں سال حج کے انعقاد سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے جس کا انتظار دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں کو ہے۔
سعودی وزارت حج کے ذرائع کےمطابق حرم پاک میں صفائی کا نظام موثر بنایا گیا ہے۔۔مسجد الحرام کے تمام داخلی دروازوں پر سپرے کیا جاتا ہے۔ داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکیننگ گیٹس لگائے گئے ہیں۔ جو تمام گزرنےوالوں کی اسکیننگ اوروائرس کا شکار لوگوں کی نشاندہی کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی مذہبی امور نورالح قادری کا یہ بیان بھی سامنے آچکا ہے کہ سعودی حکومت 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ میں ملک کے قونصلیٹ جنرل میں تعینات ڈائریکٹر برائے حج و عمرہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ سامنے آجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھولنے کا اعلان
ذرائع کاکہناہےسعودی عرب میں بھی کوروناکےمتاثرین میں اضافہ ہورہاہے تاہم حرم کومحدود نمازیوں کے لئے کھولا گیاہے۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں کو لیے کھول دی تھا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانے اور مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال نہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔