- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
افغانستان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، 77 افراد ہلاک اور 100 زخمی
کابل: افغانستان میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیمز ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں 77 افراد بہہ گئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق مسلسل ہونے والی مون سون بارشوں میں صوبہ پروان زیر آب آگیا، بارشوں سے ڈیمز کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ، ہورڈنگز گرنے اور مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
صوبہ پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا، تاحال 77 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔
سیلابی ریلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پروان کے مرکزی شہر چاریکار کو پہنچایا جہاں 350 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہیں۔ دارالحکومت کابل میں بھی سیلابی ریلے نے تباہی مچائی۔
واضح رہے کہ مون سون کی بارشوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، پاکستان، بھارت اور افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔