- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
زمبابوے نے پاکستانی میدان آباد کرنے کی ٹھان لی
کراچی: زمبابوے نے سوئے پاکستانی میدان آبادکرنے کی ٹھان لی جب کہ اکتوبر میں محدود اوورز کی سیریزکیلیے تیاریاں شروع کردیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں کا معطل ہونے والا سلسلہ نہ صرف پھر سے بحال ہونے والا ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بھی اگلے ماہ سے ہی واپسی کا بھی امکان روشن ہوگیا، زمبابوین ٹیم شیڈول کے تحت پاکستان کا ٹور کرے گی جس کا باضابطہ اعلان بہت جلد متوقع ہے۔
’کرک انفو‘ سے بات چیت میں زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا موکوہلانی نے ٹور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کے سفر کی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی جس کے بعد ٹور کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔ ان کی اس تصدیق کے بعد 20 اکتوبر سے شیڈول محدود اوورز کے ٹور پر غیریقینی بھی کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔ ملتان 12 برس میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔
سیریز بائیو سیکیور ببل میں کھیلی جائے گی، ابھی تک پی سی بی نے کورونا وائرس کے حوالے سے پروٹوکول تیار نہیں کیا اور نہ ہی اس بات کا تعین کیاہے کہ زمبابوین کرکٹرز کتنے دن تک قرنطینہ کریں گے، حکام اس عرصے کو کم سے کم 3 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک محدود رکھنے کے خواہاں ہیں۔
پروٹوکول کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔ انگلینڈ پہلا کرکٹ بورڈ ہے جس نے کورونا وائرس کی موجودگی میں انٹرنیشنل کرکٹ منعقد کی۔
وہاں پر بائیوببل میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان دونوں سیریز کھیل چکے جبکہ آسٹریلیا اس وقت میچز کھیلنے میں مصروف ہے، یہ بات یقینی دکھائی دیتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بائیوسیکیور ماحول کی تیاری کے لیے غیرملکی کمپنی کی خدمات ایفورڈ نہیں کرسکے گا جس نے ای سی بی کی محفوظ ماحول تیار کرنے میں معاونت کی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کی وجہ سے اگست میں پی سی بی نے پروفیشنل کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈومیسٹک سیزن کا بھی اعلان کردیا گیا، زمبابوے کے خلاف سیریز سے راولپنڈی اور ملتان میں نیشنل ٹی 20 کپ منعقد کیا جائے گا،اس طرح بائیوسیکیورببل کی آزمائش بھی ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ملتان نے آخری مرتبہ کسی ون ڈے میچ کی میزبانی 2008 میں کی تھی، وہاں پر پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز منعقد ہوں گے جبکہ اتنے ہی ٹی 20 مقابلے راولپنڈی میں ہونے ہیں۔
یہ گذشتہ 5 برس میں زمبابوین ٹیم کا دوسرا دورئہ پاکستان ہوگا، وہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی فل ممبر ٹیم بنی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔