عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 ستمبر 2020
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی، نمائندہ بلین مارکیٹ (فوٹو، فائل)

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی، نمائندہ بلین مارکیٹ (فوٹو، فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1953 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 700  روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 337 ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 1300 روپے  اور 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 14 پیسے کمی سے 1114 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔