- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
اگست کے دوران امریکا کو بھیجی گئی برآمدات میں 6.58 ملین ڈالر کی کمی
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اگست 2020ء میں بھی سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو 334.5 ملین ڈالر کی کی گئیں تاہم یہ حجم 2019ء کے مقابلے میں کم ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اگست 2019ء کے مقابلے میں اگست 2020ء کے دوران امریکا کو کی جانے والی برآمدات کے حجم میں 6.58 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اگست 2019ء میں امریکا کو 341.08 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔
ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں جولائی، اگست 2020 کے دوران امریکا کو کی جانے والی ملکی برآمدات 6 فیصد کمی سے 714.63 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 671.75 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں تاہم پھر بھی امریکا پاکستان سے درآمد کرنے والا بڑا ملک رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ دوسرا بڑا درآمد کنندہ ہے جسے اگست 2020 کے دوران 129.17 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو اگست 2019 کے مقابلے میں 6.1 فیصد کم رہیں۔ اگست 2019 کے دوران برطانیہ کو 137.56 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔
اسی طرح چین پاکستان مصنوعات درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا ہے جسے اگست 2020 میں 93.64 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو 93.21 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
ایس بی پی کے مطابق افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 5.36 فیصد اضافہ سے اگست 2020 میں 57.873 ملین ڈالر کے مقابلے میں 60.975 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔