- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ اختتام پذیر
بیجنگ: چین میں منعقدہ 128 واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ ’’کینٹن فیئر‘‘ بھی کہا جاتا ہے، کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
ناول کورونا وائرس ’’کووڈ 19‘‘ کے باعث رواں برس میلے کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو سو چھبیس (226) ممالک اور علاقوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے جبکہ مجموی طور پر پانچ کروڑ سے زائد افراد نے میلے کی ویب سائٹ دیکھی۔
میلے کے ترجمان شو بنگ نے عالمی تجارتی سرگرمی کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً چھبیس ہزار (26,000) نمائش کنندگان نے چوبیس لاکھ سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جن میں سات لاکھ تیس ہزار نئی مصنوعات بھی شامل تھیں۔
یہ چین کی بیرونی تجارت اور کھلے پن کی مضبوطی کے فروغ کا مظہر ہے۔
میلے کے دوران لائیو براڈ کاسٹ کے ذریعے ’’ڈیجیٹل تبدیلی‘‘ (ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن) کو بھرپور فروغ ملا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 128ویں کینٹن فیئر کا انعقاد چین کی جانب سے عالمی صنعت اور سپلائی چین کے استحکام کےلیے عملی اقدامات کا مظہر ہے جس سے عالمگیر اقتصادی و تجارتی بحالی کو ایک نئی توانائی ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔