- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
فلم "زندگی تماشا" آسکرایوارڈزمیں نامزدگی کے لیے منتخب
لاہور: پاکستان اکیڈمی سلیکشن نے حساس موضوع پربنی فلم “زندگی تماشا” کوآسکرمیں نامزدگی کے لیے چن لیا۔
سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی حساس موضوع اورکہانی کے باعث متنازع فلم “زندگی تماشا” کو پاکستان اکیڈمی سلیکشن نے آسکرمیں نامزدگی کے لیے چن لیا ہے۔ فلم کو93 ویں اکیڈمی ایوارڈزمیں نامزدگی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں ایمان سلیمان، عارف حسن، سمعیہ ممتازاورعلی قریشی شامل تھے جب کہ فلم کی کہانی نرمل بانونے لکھی تھی۔
فلم کوریلیزکے بعد خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پرہدایتکارکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فلم کی کہانی کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں بنائی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’زندگی تماشا‘ ریلیز نہ کروں، سرمد کھوسٹ
فلم نے اس سے قبل جنوبی کوریا کے شہربوسان میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں کم جی سیوک ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک نعت خواں کے گرد گھومتی ہے جس سے ایک غلطی ہوجاتی اوراس غلطی کے باعث اس کی زندگی تماشا بن جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔