- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
قبروں سے سونے کے دانت چرانے والا گورکن گرفتار
جرمنی: جرمن پولیس نے ایک گورکن کو گرفتار کیا ہے جس پر مرنے والوں کے منہ سے سونے کے دانت نکالنے یا ان کے زیورات چرانے کے الزامات ہیں اور تحقیق کے بعد وہ اس کا عادی مجرم ثابت ہوا ہے۔
بیویریا صوبے کے شہر وارزبرگ کے مرکزی قبرستان میں لوگوں کو شبہ ہوا کہ گورکن بہت خاموشی سے دفنانے کے عمل سے پہلے یا بعد میں مردوں کے منہ سے سونے کے دانت نکالتا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس پر ’مردوں کو موت کے بعد انہیں مضطرب‘ کرنے اور ’بے حرمتی‘ کا مرتکب قرار دیا ہے۔
مقامی پولیس نے گورکن کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور پولیس کا مؤقف ہے کہ ستمبر 2019 سے اب تک دانت چوری ہونے کے 20 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان واقعات کے ساتھ ایک خاتون کی انگوٹھی پر چرائی گئی۔
ابتدائی اطلاع کے بعد پولیس نے براہِ راست گورکن کے گھر پر چھاپہ مارا اور لگ بھگ 30 گرام سونا، سونے کے 11 دانت یا ان کے خول اور ایک انگوٹھی قبضے میں لی ہے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ سونا مرکزی قبرستان میں دفن ہونے والے مردوں سے چرایا گیا ہے، یہ کام بہت چالاکی سے کیا گیا ہے اور حال ہی میں مرنے والوں کی بجائے کئی برس قبل فوت ہونے والے افراد سے چرائے گئے ہیں تاہم اس پر مزید عدالتی کارروائی کی ضرورت ہے۔
اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم گورکن نے کہا ہے کہ وہ عادی مجرم نہیں بلکہ وہ سونے کے دانت نکال کر صرف اپنے دوستوں کو دکھاتا ہے انہیں فروخت نہیں کرتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔