- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
نواز شریف سے ملا نہ ان کا پیغام لایا، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نہ تومیری نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی میں کوئی پیغام لایاہوں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خبریںجومرضی چلائیں میںنہ تو تردید کرتاہوںنہ تائید کرتاہوں، میںملک سے باہرتھا توبراڈشیٹ کامعاملہ میرے سامنے آیا، کچھ میںنے اسے اسٹڈی کیا ہے یہ بہت پچیدہ معاملہ ہے،مجھے یہ پتا ہے کہ برطانوی عدالت نے فیصلہ دیا ہے، یہ یا توحکومت کے پاس ہے یانیب کے پاس ہے، اس سے پہلے بھی جو براڈشیٹ نے رپورٹس بھیجی ہیں وہ بھی نیب کے پاس ہیں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہ بھی بہت حیرت انگیز بات ہے کہ کسی نے ان کے نام پرپیسے لے لیے ہیں، حکومت جب کسی کوپیسے دیتی ہے تو ایک کنٹریکٹ کے تحت دیتی ہے اور اس شخص کا اکاؤنٹ نمبرہوتا ہے جس میں پیسے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کے سارے معاملے میں بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، اگرچہ دو سولوگوں کے نام ہیں لیکن سارا فوکس نوازشریف پر ہے، نیب یاحکومت بتا دے کہ اب تک نواز شریف یا ان کی فیملی سے کتنی ریکوری ہوئی ہے۔ اگر انھوں نے نواز شریف کا ایک ارب ڈالر بتا دیاہے توڈھائی سوملین ڈالر اس کاکمیشن بنتا ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف سے 20 سال میں ککھ نہیں نکلا اور کمیشن آپ کے لوگ مانگ رہے ہیں۔ ابھی کافی تفصیلات کی ضرورت ہے۔ آپ ریکوڈک کاکیس ہار گئے تھے وہ ایمبیسی کے اثاثے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایمبیسی کے پیسے کوئی نہیں لے سکتا، نیب خودکوحکومتی معاملات سے اوپر سمجھتا ہے اور یہی بہت بڑی خرابی ہے، الیکشن کمیشن حکومت کے تابع نہیں ہے اس بات کاحکومتی وزرا کوپتا نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔