- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
ورون اور نتاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر منظر عام پر آگئی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے اور نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ورون دھون کی اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل ’’دی مینشن ہاؤس‘‘ میں ہوئی جہاں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نے اپنے ہی ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کو ترجیح دی تاہم اداکار ورون دھون نے اپنی بیگم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کے بجائے بالی ووڈ کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا۔
دوسری جانب اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شادی کی مختلف تصاویر شیئر کیں جن میں رشتہ داروں کے سامنے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پھیرے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اداکار ورون دھون نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’’ زندگی بھر کی محبت اب زندگی کا حصہ بن گئی‘‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔