- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا اور پولیس میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور شیلنگ، 30 سے زائد گرفتار متعدد زخمی
’پارٹی گرل‘ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ایک ملین تک پہنچ گئی
کراچی: سوشل میڈیا پر ’پاوری گرل‘ کے نام سے وائرل ہونے والی دینانیر مبین نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔
سیر وتفریح کے مقام پر دوستوں کے ہمراہ بنائی جانے والی ویڈیو میں یوٹیوبر دینانیر کا پارٹی سے متعلق بتانے کا انداز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا۔ ہر کسی پر اس ویڈیو کا ایسا سحر طاری ہوا کہ وہ بھی اس میں شامل ہوگئے اور منفرد انداز کیساتھ ’پارٹی ہورہی‘ کی ویڈیو بنانے لگے۔
سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستانی فنکاروں نے بھی اس ٹرینڈ میں شامل ہونا ضروری سمجھا اور پھر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت متعدد نامور شخصیات بھی پارٹی کی ویڈیوز کیساتھ سامنے آتے رہے۔ پارٹی گرل کی یہ ویڈیو سرحد پار بھی بے حد پسند کی گئی اور نامور بالی ووڈ شخصیات نے ’یہاں پارٹی ہورہی‘ کی منفرد ویڈیوز بنائی۔
رات ورات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دینانیر کو مقبولیت کی وجہ سے کئی میڈیا چینل پر بھی مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنی عام سی ویڈیو کے وائرل ہونے تک کے سفر کی داستاں بتائی۔
دینانیر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے آفیشل آکاؤنٹ کے بعد اُن کے نام سے اب تک 51 سے زائد جعلی اکاؤنٹ انسٹا گرام پر بنے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کا چرچہ ابھی تھما نہ تھا کہ اسی دوران انہوں نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔
دینانیر کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاوری ویڈیو وائرل ہونے سے قبل چند ہزار فالوورز تھے جوکہ اب دیکھتے ہی دیکھتے دس لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ دنیا بھر سے ملنے والی محبت کی وجہ سے آپ سب کی مشکور ہوں۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1363447828941590528
دوسری جانب دینانیر نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ ہونے کا بھی اعلان کیا ہے اور آج ہونے والے میچ کے دوران بھی وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے کراچی نیشل اسٹیڈیم میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سر پر ٹوپی اور زلمی کی ٹی شرٹ پہن کر کہا کہ ’ یہ میں ہوں، یہ اسٹیڈیم ہے اور یہ ہمارا پی ایس ایل 6 ہو رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔