- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا دیا
باکسر عامر خان، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، معروف کرکٹر ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی غزہ پر دوسرے روز بھی بمباری، شہید ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی
عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
Flag is up in my UK home #FREEPALESTINE pic.twitter.com/GF3h5HeDdX
— Amir Khan (@amirkingkhan) May 11, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر مسجد اقصیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطینیوں کے لیے دعاگو ہوں۔ انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے سے ہی اچھا انسان بنا جا سکتا ہے۔
I just can’t understand why it is so difficult to treat others as you would want to be treated, or even better yet treat each others as human beings. #PrayForPalestine
— Daren Sammy (@darensammy88) May 12, 2021
معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نہیں سمجھ پایا ہوں کہ کوئی کسی دوسرے کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کرتا ہے جو وہ خود اپنے ساتھ نہیں چاہتا۔
Prayers for the people of Palestine. We just have to be human to stand up for humanity. #PrayForPalestine #المسجد_الأقصى pic.twitter.com/NPCqRLmUA0
— Babar Azam (@babarazam258) May 11, 2021
اسی طرح جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو ربادا نے بھی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔