- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
تامل فلموں کی ریمیک بلاک بسٹربالی وڈ فلمیں
ممبئی: بالی وڈ کا شمار ہالی وڈ کے بعد فلمی صنعت کی دوسری بڑی انڈسٹری میں ہوتا ہے۔ بھارتی معیشت میں اس کا حصہ تقریبا 3 ارب ڈالر کا ہے۔ لیکن بالی وڈ کی بہت سی بلاک بسٹر فلم بھارتی ریاست تامل ناڈو کےمرہون منت ہے۔
تامل فلموں کا ہندی زبان میں ریمیک کے نام پر نقل کرنے کا سلسلہ بہت پہلے سے جاری ہے،اور یہ بھی بالی وڈ کی منافقت ہے کہ وہ تامل فلموں کے اداکاروں کو بالی وڈ میں انٹری دینے کا روادار نہیں لیکن انہی تامل اسٹارز کی فلموں کا ریمیک بنا کر اربوں روپے کمانے میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔
گجنی
2008 میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’گجنی‘ آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ اس فلم کے ’ سنجے سنگھانیا‘ کا ایک ڈائیلاگ ’ وشواس اور گھمنڈ میں بہت کم فرق ہے۔۔ میں کرسکتا ہوں، یہ میرا وشواس ہے۔۔۔ صرف میں ہی کر سکتا ہو یہ میرا گھمنڈ۔‘ بہت مشہور ہوا۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کا ’وشواس‘ تھا تامل گجنی کا ریمیک بنانا اور ان کا ’گھمنڈ‘ تھا اس سے پیسا بنانا اور انہوں نے دونوں ہی کام کیے، ہندی زبان میں بننے والی ’ گجنی‘ نے باکس آفس پر سوا دو ارب بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا، اور 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔
سنگھم
اجے دیوگن کو’ آٹا ماجھی سٹکلی رے ‘ کی شناخت عطاکرنے والی فلم سنگھم بھی 2010 میں تامل زبان میں بننے والی ’ سنگھم‘ کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں بہت سے ڈائیلاگ بھی تامل زبان کے ہی لیے گئے۔ اوریجنل سنگھم کو تامل ہدایت کار ہری گوپالا کرشن نے بنایا تھا اور ریمیک کے ہدایت کار ایکشن فلمیں بنانے کے ماہر بالی وڈ ہدایت کار روہت شیٹھی تھے۔
فورس
جون ابراھام کی ہٹ ہونے والی فلم ’فورس‘2011 میں ریلیز کی گئی جس میں اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے بھی کام کیا۔ یہ 2003 میں بننے والی تامل فلم ’کاخا‘ کا ریمیک ہے۔ فورس کا بجٹ 28 کروڑ روہے رکھا گیا تھا تاہم اس نے باکس آفس میں 39 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔
لکشمی
اکشے کمار کے کیریئر کی سب سے زیادہ چیلنجنگ فلم ’لکشمی‘ پچھلے سال ہی ریلیز ہوئی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ یہ 2011 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’کنچھانا‘ کا ریمیک تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔