- اسرائیل میں قطری نیوز چینل الجزیرہ پر پابندی عائد
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
طالبان نے تین دنوں میں 3 اہم صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرلیا
قندوز: طالبان نے مسلسل تیسرے دن لڑائی کے بعد افغان صوبے قندوز کے دارالحکومت پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد تین روز میں طالبان کے زیر کنٹرول آنے والے اہم صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے قندوز میں پولیس ہیڈکوارٹر، گورنر کے کمپائونڈ اور شہر کی جیل پر قبضہ کرلیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق مقامی ذرائع اور قندوز میں موجود صحافیوں نے بھی اس ات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارلخلافہ میں طالبان جنگجو دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: طالبان نے 24 گھنٹے میں 2 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرلیا
قندوزکے رکن اسمبلی امرالدین ولی نے الجزیرہ کو بتایا کہ گزشتہ روز دوپہرسے شروع ہونے والے بھرپور تصادم کے بعد تمام حکومتی ہیڈ کوارٹرزطالبان کے قبضے میں ہیں، تاہم فوجی اڈہ اور ایئر پورٹ کا کنٹرول ابھی تک افغان سیکیورٹی فورسز کے پاس ہے اور وہ اسے بچانے کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں۔
قندوزمیں موجود ہیلتھ آفیشلز کے مطابق اب تک خواتین اور بچوں سمیت 14 لاشوں اور 30 زخمیوں کو اسپتال لایاگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز میں طالبان گھمسان کی جنگ کے بعد افغانستان کے صوبے نمروز کے دارلحکومت زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔ طالبان نے پانچ برس قبل 2016 میں بھی افغان صوبے قندوز کے دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا لیکن جلد ہی اتحادی افواج نے قبضہ واگزار کرالیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔