- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
خاتون ٹی وی اینکر کا برقعہ پہن کر لائیو پروگرام
کراچی: نجی ٹی وی چینل کی اینکر کرن ناز کا نام ٹوئٹر پر اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا جب انہوں نے لائیو شو کے دوران حجاب پہن کر کہا کہ حجاب پہننے والی لڑکیاں کسی بھی معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔
چند روز قبل ایک پاکستانی پروفیسر پرویز ہود بھائی نے ایک ٹاک شو کے دوران حجاب کرنے والی خواتین کے بارے میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’’سنہ 1973 سے پڑھانا شروع کیا، اُس وقت آپ کو بمشکل ایک لڑکی برقعے میں دکھائی دیتی تھی، اب تو حجاب، برقعہ عام ہو گیا ہے۔ آپ کو ’نارمل لڑکی‘ تو شاز و نادر ہی ادھر نظر آتی ہے۔‘جب وہ کلاس میں بیٹھتیں ہیں برقعے میں حجاب میں لپٹی ہوئی تو ان کی کلاس میں شمولیت بہت گھٹ جاتی ہے۔ یہاں تک کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ کلاس میں ہیں کے نہیں۔‘‘
پروفیسر پرویز ہود بھائی کی حجابی خواتین کے متعلق اس رائے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ صارفین کو جس بات نے سب سے زیادہ ٹھیس پہنچائی وہ دراصل پرویز ہودبھائی کا یہ جملہ تھا کہ ’آپ کو نارمل لڑکی تو شاز و نادر ہی نظر آتی ہے۔‘
لوگ کہہ رہے ہیں کہ حجاب کرنا یا نا کرنا خواتین کی اپنی چوائس ہوتی ہے ۔ صرف لباس کی وجہ سے آپ خواتین کی صلاحیتوں اور ذہانت کو نہیں جانچ سکتے۔
پروفیسر پرویز ہود بھائی کے ان خیالات پر پاکستانی نجی چینل کی اینکر پرسن کرن ناز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور لائیو شو کے دوران حجاب پہن کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ حجاب کسی بھی طرح خواتین کی صلاحیتوں میں رکاوٹ نہیں بنتا۔ خواتین کی قابلیت کا ان کے کپڑے سے کیا تعلق ہے؟
کرن ناز نے شو میں حجاب پہن کر حجابی خواتین کے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا حجاب اور برقع پہننے والی خواتین بھی بالکل اسی طرح ’نارمل‘ ہوتی ہیں جیسا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین۔ اسے پہننے کے بعد نہ میرے لفظوں میں کمی آئے گی اور نہ ہی میری سوچ میں کوئی تبدیلی آئے گی۔‘‘
کرن ناز نے حجاب کرنے والی کامیاب خواتین کی چند مثالیں دیتے ہوئے کہا کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری وہ پہلی خاتون ہیں جو باقاعدہ حجاب کرکے جہاز اڑاتی ہیں۔ پچھلے سال تاریخ رقم کرنے والی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ 18 گولڈ میڈل حاصل کرنےو الی لڑکی بھی حجاب کرتی ہے ۔
نصرت سحر عباسی جو اب حجاب کرتی ہیں اور سندھ اسمبلی میں لوگوں کے لیے آواز بھی اٹھاتی ہیں۔ کسی طور پر بھی کوئی حجاب کرنے والی خاتون صلاحیتوں میں کسی سے کم تر نہیں ہے۔
Famous TV Host @kirannaz_KN Wear Hijab during her show why..? Watch this video#HijabIsObligatory pic.twitter.com/Sw31yxPM15
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) September 16, 2021
کرن ناز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور لوگ حجاب کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے برقع پہننے والی لڑکیوں کو مکمل ’نارمل‘ قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے نقاب کرنا شروع کردیا
مہوش بھٹی نے کہا کہ ایک عام مرد سے لے کر ایسے مرد جو بظاہر بہتر تربیت رکھتے ہیں، یہ تمام ہی خواتین اور ان کے کپڑوں سے لگاؤ رکھتے ہیں۔
صارف شہلا علی خان نے لکھامیں برقعہ پہن کر لیکچر میں سب سے زیادہ حصہ لینے والی لڑکی تھی۔انسان کی شخصیت پُراعتماد ہو تو وہ ہر لبادے میں بول سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔