- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘، فنکاروں کے کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا پیغامات
کراچی: ٹی 20 ورلڈ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں پوری قوم ٹیم گرین کے ساتھ کھڑی ہے وہیں فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا پیغامات شیئر کیے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جب کہ قومی ٹیم اس شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہوئے وہیں پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین پر فارمنس پر لوگ کھلاڑیوں کو سراہ بھی رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کرکے قومی ٹیم کو یقین دلارہے ہیں کہ ’’تم جیتو یا ہارو‘‘ ہمیں تم سے پیار ہے۔
پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے والوں میں فنکار بھی شامل ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا ’’کوئی بات نہیں تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔ اور ہم ہمیشہ تم سے پیار کریں گے۔‘‘
اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ انہیں پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے۔ جیت اور ہار تو کھیل کا حصہ ہے اہم بات یہ ہے کہ لڑکے کس لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلے۔بہت خوب اور مستقبل کے کھیلوں کے لیے نیک تمنائیں۔ پاکستان زندہ باد۔
https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1458878759847612416
فہد مصطفیٰ نے بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اورلکھا لڑکوں اپنا سر بلند رکھو قوم کو تم پر فخر ہے۔ تم میں سے ہر کھلاڑی ایک چیمپئن کی طرح کھیلا ہے۔
https://twitter.com/fahadmustafa26/status/1458855281685901320
عاصم اظہر جو اس پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہت ہی پرجوش نظر آئے اور پاکستان کی ہر جیت کی خوشی کسی جشن کی طرح منائی۔ انہوں نے گزشتہ روز کی شکست پر دل چھوٹا ناکرتے ہوئے لکھا جیت یا ہار۔۔بادشاہوں کی طرح کھیلنے اور آسانی سے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں تم پر فخر ہے۔ بس یہ ہمارا دن نہیں تھا۔ ہماری ٹیم صرف اور صرف محبت اور سپورٹ کی مستحق ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے پاکستان زندہ باد۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔