- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- بے رحم اور بلاتفریق احتساب کا دن قریب ہے، فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
مجھے ویڈیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ کوئی ایسا کام کیا ہی نہیں، حریم شاہ
کراچی: معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں۔
حریم شاہ میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست، سیاستدانوں سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ باتیں کیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں۔ حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔
حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔
حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں۔ شو میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔
حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’بکواس بند‘‘ ؛ شیخ رشید نے حریم شاہ کو جھاڑ پلادی، ویڈیو وائرل
میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے پوچھا اگر کوئی ایسی ویڈیو آپ کی لیک ہوجائے جو آپ نہیں چاہتیں کہ دوسروں کے سامنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا۔ حریم شاہ نے کہا ایسا کچھ کرو ہی نہیں کہ آپ کو ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔
حریم شاہ نے کہا اللہ سے ڈرو لوگوں کے آگے جھوٹی عزت کا لبادہ نہ اوڑھو۔ اسلیے اگر کبھی میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو میں کہوں گی انجوائے کرو۔
میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے ان کی وزرا اور منسٹرز تک رسائی کے حوالے سے پوچھا تو حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔
حریم شاہ نے سیاستدانوں کو ٹھرکی بھی قرار دیا اور کہا کہ پبلک فگرز میں جتنے سیاستدان ٹھرکی ہوتے ہیں اور کوئی نہیں ہوتا۔ یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں پر تو بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کس طرح کرنا ہے۔ حالانکہ دیگر مشہور شخصیات جیسے فنکار اور میزبان وغیرہ انہیں پھر بھی اپنی عزت نفس کا خیال ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔