- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
کتے کا نام آسٹریلوی نائب وزیراعظم پر رکھنے کا معاملہ، امریکی اداکارہ کو کرارا جواب
سڈنی: فلم اسٹار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے اپنے نئے کتے کا نام آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کے نام پر رکھے جانے پر بارنابی جوائس نے کرارا جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایمبرہرڈ کے اس عمل کے بعد آسٹریلوی نائب وزیر اعظم بارنابی جوائس نے کہا کہ ’مجھے ایک طرح کا پرلطف احساس‘ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اداکارہ کا عمل میرے لیے قابل نفرت نہیں ہے اور جونام ایمبر ہرڈ نے اپنے کتے کے لیے منتخب کیا ہے وہ ٹھیک ہے۔
مزیدپڑھیں: کتے کو غباروں سے باندھ کر ہوا میں اُڑانا بھارتی یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا
آسٹریلوی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ’مجھے جانوروں سے نفرت نہیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک طرح کا پر لطف احساس ہورہا ہے کہ میں اب بھی امریکی اداکارہ کے ذہن میں موجود ہوں کیونکہ وہ واقعہ گزرے بہت وقت ہوچکا ہے جسے میں بھول بھی چکا تھا‘۔
https://twitter.com/realamberheard/status/1475187302536294400?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475187302536294400%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fnews%2Fworld-australia-59802233
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر میں اب بھی جانی ڈیپ کے مقابلے میں ان کے نزدیک زیادہ اہمیت کا حامل ہوں۔
خیال رہے کہ 2015 میں اس وقت کے وزیر زراعت اور موجودہ آسٹریلوی نائب وزیراعظم اور فلم اسٹار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبر ہرڈ کے مابین کتے کو قرنطینہ میں رکھنے پر ایک تنازع کھڑا ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں: جانی ڈیپ اور ایمبررہوڈ میں سواسال بعد ہی طلاق ہوگئی
ایمبر ہڑڈ اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ سے ملنے اپنے کتے کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچی تھی جس پر انہیں کہا گیا تھا کہ وہ کتے کو قرنطینہ میں رکھیں۔
جس کے بعد ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ نے آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کے خلاف سخت جملے استعمال کیے تھے جس کے جواب میں بارنابی جوائس نے کہا کہ ’کتوں کو امریکا واپس بھیج دیا جانا چاہیے‘۔
تاہم ایمبر ہرڈ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہمراہ ایک کتے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ہرڈ فیملی میں نئے کتے سے ملیں جس کا نام ’ بارنابی جوائس‘ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔