جانی ڈیپ اور ایمبررہوڈ میں سواسال بعد ہی طلاق ہوگئی

آن لائن  اتوار 15 جنوری 2017
اداکار جانی ڈیپ نے اپنے وکیل کی فیس بھی بٹورنے کی کوشش کی، جس کی عدالت نے اجازت نہیں دی۔ فوٹو: نیٹ

اداکار جانی ڈیپ نے اپنے وکیل کی فیس بھی بٹورنے کی کوشش کی، جس کی عدالت نے اجازت نہیں دی۔ فوٹو: نیٹ

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ اور ایمبررہوڈ کی سواسال ہی میں طلاق ہوگئی۔

اداکار جانی ڈیپ اور اداکارہ ایمبررہوڈ کی فروری 2015 میں شادی ہوئی تھی تاہم 8ماہ پہلے سے دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جبکہ رہوڈ نے دعوی کیا تھا کہ جانی ڈیپ نے انھیں تشدد کانشانہ بنایا ہے، جسے ڈیپ نے جھوٹ قراردیا تھا۔

یہاں تک کہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنے وکیل کی فیس بھی بٹورنے کی کوشش کی، جس کی عدالت نے اجازت نہیں دی۔ انھوں نے ایمبررہوڈ کو بھی پچاس ہزار ماہانہ رقم دینے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔