- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟ شائستہ لودھی کا مولانا فضل الرحمان سے سوال
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’پیارے رمضان‘ میں شرکت کی اور ہوسٹ رابعہ انعم کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
پروگرام کی میزبان نے شائستہ لودھی سے مختلف سوالات کیے جن میں سب سے پہلے اُن سے پوچھا گیا کہ اگر کچھ شخصیات کے گھر آپ کو جانے کا موقع ملے تو ساتھ کیا لے کر جائیں گی۔
بلاول بھٹو کا نام سُن کر شائستہ لودھی نے مٹھائی لے جانے کا کہا جبکہ نوازشریف کے گھر دستانے، اداکارہ وینا ملک کے گھر خوشبو اور شیخ رشید کے گھر مزے دار کھانا لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر گئیں تو انہوں نے مزیدار کھانے کھلائے تھے۔
علاوہ ازیں جب اُن سے پوچھا گیا اگر بطور صحافی کسی سے سوال پوچھنے کا موقع ملے تو نام کے حساب سے کس سے کیا سوال پوچھیں گی۔
اس پر اداکارہ کے سامنے جب جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیا گیا تو انہوں نے ایک منٹ کی تاخیر کیے بغیر اپنا سوال سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں گی کہ ’سر کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔