- سیمنٹ سیکٹر نے ٹیکس کریڈٹ کا مطالبہ کر دیا
- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
سوڈان کے فوجی حکمراں کا ملک بھر میں ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان
خرطوم: سوڈان کے حکمراں اور آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے 7 ماہ بعد ملک بھر میں نافذ کردہ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے آمر حکمراں عبدالفتاح البرہان نے گزشتہ برس اکتوبر میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی تاہم اب 7 ماہ بعد ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سیاسی بحران کے شکار سوڈان میں اپریل 2019 میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے 78 سالہ عمرالبشیر کی عوامی احتجاجی مہم کے بعد معزولی کے بعد سے کوئی حکومت کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے کہ عمر البشیر بھی فوجی بغاوت کے نتیجے میں ہی 1989 میں حکومت میں آئے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم اور متعدد وزرا گرفتار
گزشتہ برس اکتوبر میں ایک بار پھر فوجی بغاوت ہوئی جس کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعظم کو بھی گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا تاہم بعد میں غیرملکی دباؤ پر رہا کردیا گیا تھا۔
سوڈان میں اب تک امن و امان کی حالت بہتر نہیں ہوسکی ہے، دو روز قبل بھی دارالحکومت خرطوم میں سکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد سے لاپتہ وزیراعظم گھر پہنچ گئے
اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے بحران کے شکار ملک کی سیاسی قوتوں اور فریقین پر تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔