- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- بے رحم اور بلاتفریق احتساب کا دن قریب ہے، فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
حج سیزن؛ مسجد قبا کی توسیع جاری، 66 ہزار نمازیوں کی گنجایش ہوگی
مدینہ منورہ: مسجد قبا، جسے اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد بھی کہا جاتا ہے کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ چند برسوں سے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے حرمین شریفین کے علاوہ دیگر اہم اور تاریخی مساجد پر زائرین کی آمد بند تھی، تاہم رواں برس رمضان المبارک سے قبل عمرہ ویزوں کا اعلان ہوتے ہی ارض مقدس پر عازمین عمرہ کی ریکارڈ تعداد نظر آئی۔
اب جب کہ حج سیزن کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے سے مختلف ممالک سے حج پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں سعودی حکام نے حرم مکی و حرم مدنی کے علاوہ دیگر تاریخی مقامات اور مساجد پر بڑی تعداد میں آنے والے افراد کا ہجوم کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ اسی سلسلے میں مسجد نبوی سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مسجد قبا کی توسیع کا کام جاری ہے۔
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بعد مسجد قبا اہم مقام ہے، جہاں زائرین کی بڑی تعداد اس تاریخی مسجد کو دیکھنے اور وہاں نماز کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’مسجد قبا میں دو رکعت نماز پڑھنے کا ثواب ایک مقبول عمرہ کے ثواب کے برابر ہے‘‘۔
سعودی حکام کے مطابق مسجد قبا کی توسیع مکمل ہونے کے بعد یہاں 66 ہزار نمازیوں کی گنجایش ہوگی جب کہ اس کا کل رقبہ 50 ہزار اسکوائر میٹر ہو جائے گا، جو موجودہ حدود سے 10 گنا زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔